وزیراعظم نےآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری طلب کر لی



 وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری طلب کر لی۔
ایچ ٹی وی پاکستان  کے مطابق آرمی چیف جنر قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کا نوٹیفکیشن معطل کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کےقانونی ماہرین سےرابطے جاری ہیں جب کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی اس معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جس میں ورزاء نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والےوفاقی کابینہ کے زیرو آورکے اجلاس میں صرف وزراء نے شرکت کی جس میں شرکاء نے اس بات کا اتفاق کیا کہ وفاقی کابینہ متفقہ طور پر فوج کے ساتھ ہے۔
ارکان نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کابینہ کامتفقہ فیصلہ ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار چیف ایگزیکٹوکےپاس ہے اور مدت ملازمت میں توسیع کافیصلہ کشمیر، سیکیورٹی صورتحال دیکھ کر کیا گیا۔
وزراء کی جانب سے اتفاق رائے کے بعد وزیراعظم نے وفاقی کابینہ دوبارہ اجلاس طلب کرلیا ہے، یہ ہنگامی اجلاس اب سے کچھ دیر بعد پرائم منسٹر ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زیراعظم عمران خان کا وزیرقانون فروغ نسیم سے رابطہ ہوا ہے اور وزیرقانون کچھ دیر میں سمری لے کروزیراعظم آفس آئیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے وفاقی کابینہ کے24میں سے 19اراکین نے سمری پر دستخط کئےتھے، 5کابینہ اراکین بیرون ملک ہونے کے باعث دستخط نہیں کرسکےتھے
یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان نےآرمی چیف کی مدت ملازمت میں3سال کی توسیع کانوٹیفکیشن19اگست کوجاری کیاتھا، نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع خطے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔
بتایا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ ملک کی مشرقی سرحد کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر کیا، فیصلہ کرتے ہوئے بدلتی ہوئی علاقائی صورت حال، خصوصاً افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کے حالات کے تناظرمیں کیا گیا۔
بعد ازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دوبارہ تقرری کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیے تھے۔
یاد رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت پاک فوج کے آرمی چیف ہیں، سابقہ وزیر اعظم نواز شریف نے انھیں 29 نومبر 2016 کو پاکستان کا 16 واں سپہ سالار مقرر کیا تھا اور ان کی مدت ملازمت 29 نومبر 2019 کو ختم ہونا تھی، تاہم اب وہ مزید تین سال آرمی چیف کے عہدے پر رہیں گے۔


کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.