بھارتی گلوکارہ کا مودی مخالف گانا جاری




بھارتی خاتون ریپر ہارڈ کور نے ایک گانا جاری کیا ہے جس کے بول بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف جاتے ہیں۔
کشمیر ٹو خالصتان‘ کے عنوان سے ریپ گانے میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر اور بھارت میں سکھوں پر انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
منٹ 12 سیکنڈ کی ویڈیو کے آغاز میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی ’دہشت گردوں کا گروہ‘ ہے ۔
اس سے قبل گلوکارہ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی ،جس میں بھارتی وزیر اعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو نازیبا الفاظ کہے گئے تھے۔
کرتار پور راہداری کھولنے پر ہارڈ کور نے وزیراعظم پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ بھی کی تھی۔
 ہارڈ کور کا ٹوئٹر اکاؤنٹ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف نہایت ہی بے ہودہ باتیں کہنے کے بعد معطل کردیا گیا تھا اور اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔
جون 2019 میں ہارڈ کور کو اترپردیش کے وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ اور آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے خلاف بعض ناگوار باتیں کہنے کی پاداش میں غداری کے الزام میں دھر لیا گیا تھا۔


کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.