سعودی عرب , کورونا ٹیسٹ منفی ہونے پر ویزا رکھنے والے افراد پر سفری پابندیاں ختم


 

سعودی عرب نے سفر سے 48 گھنٹے قبل کرائے گئے کورونا ٹیسٹ منفی ہونے پر ویزا رکھنے والے افراد پر سفری پابندیاں ختم کردی ہیں۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان سے متعلق سفری پابندی نہیں ہیں۔

کوروبا وائرس سے قبل ہر ہفتے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی 75 پروازیں سعودی عرب کے لیے چلتی تھیں جن میں سے جدہ 42، ریاض 13، مدینہ 12 اور دمام 8 پروازیں جاتی تھیں جو کم ہوکر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد 22 ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی محدود تعداد میں پروازوں کی وجہ سے زیادہ تر پاکستانی شہریوں کو سعودی عرب جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.