دلہا کی بارات میں شرکت کے لیے 13 ہزار فٹ بلندی سے چھلانگ



ہر لڑکا یا لڑکی اپنی شادی کو یادگار بنانا چاہتا ہے اور اس لمحے کو تاریخی بنانے کے لیے وہ طرح طرح کے جتن بھی کرتا ہے، کچھ تو ایسے بھی ہیں جو زندگی کے نئے سفر کو  منفرد بنانے کے لیے بہت ہی انوکھے انداز اپناتے ہیں۔
شادی زندگی بھر کے لیے نہایت اہم اور خاص لمحہ ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اس کو مزید خاص بنانے کے لیے الگ ہی انداز اپناتے ہیں، اسی طرح بھارت کے نوجوان نے بھی کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری آکاش یادیو نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے 13 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی اور اسکائی ڈائیونگ کر کے اپنی بارات میں شرکت کی۔ نوجوان نے اس لمحے کو یادگار بنانے کے لیے فوٹوگرافرز کی خدمات بھی حاصل کیں، دلہا کی جہاز سے چھلانگ لگا کر اپنی ہی بارات میں شرکت کی ویڈیو کو دیکھ کو سوشل میڈیا صارف دنگ رہ گئے۔
رپورٹ کے مطابق آکاش نے 13 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی، دلہا جب بلندی سے نیچے آرہا تھا تو پنڈال میں موجود 500 سے زائد مہمانوں کی نظریں آسمان کی طرف ہی تھیں۔
دلہا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوستوں اور اہل خانہ کو بھی اسی انداز سے لانا چاہتا تھا مگر سب اس تجربے سے خوف زدہ تھے اور چند قانونی وجوہات بھی آڑے آگئیں جس کی وجہ سے پروگرام کو منسوخ کرنا پڑا۔
نوجوان کا کہنا تھا کہ ’میں نے پہلے ہی سوچا تھا کہ اپنی شادی پر کچھ ایسا کروں گا جو کسی نہ کیا ہو، اسکائی ڈائیونگ کرنے سے میری منگیتر اور اہل خانہ نے روکا کیونکہ وہ خوف زدہ تھے مگر میں یہ فیصلہ کرچکا تھا‘۔


کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.