کشمیر میں بھارتی مظالم بدستور برقرار، کرفیو کا 114واں روز
مودی اپنی جارحیت سے
باز نہ آیا، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو114 ویں روز بھی
برقرار ہے، وادی میں اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں، مقبوضہ وادی میں نظام
زندگی پوری طرح مفلوج ہوچکا ہے۔
ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق
عالمی دباؤ کے باوجود بھارت نے اپنی روش نہ بدلی، مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی
فوج کی جارحیت بدستور جاری ہے اور وادی میں لاک ڈاؤن کا 114واں روز ہے، کشمیری روز
مرہ کی ضروری اشیاء خریدنے سے بھی قاصر ہیں، دودھ بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہو
چکا ہے۔
مظلوم کشمیری عالمی اداروں کی جانب مدد کی آس لگائے بیٹھے ہیں لیکن
اب تک کوئی مدد کو نہیں پہنچا، مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو
شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک
ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔
نام نہاد آپریشن کی آڑ میں ظالم فوج مظلوموں پر قہر ڈھا رہی ہے،
کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں سمیت بچے بھی جیلوں میں قید ہیں، 4 ماہ سے کشمیریوں کو
نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے نہیں دی جا رہی۔
کئی عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کے باوجود بھارت اپنے ناپاک عزائم
سے پیچھے نہیں ہٹا، یاد رہے کہ تین روز قبل بھارتی ایئر فورس کے سابق ایئر مارشل
کپل کاک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر یخ بستہ جیل ہے، 80 لاکھ کشمیری یخ بستہ قید
میں ہیں، صورت حال نارمل کیسے کہہ سکتے ہیں۔
سابق بھارتی وائس ایئر مارشل کپل کاک نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا
اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اعلانات کے بجائے کشمیریوں کا درد سمجھنے کی ضرورت ہے۔
کوئی تبصرے نہیں