لاہور، رکشہ میں دھماکا، 7 افراد زخمی
لاہور میں رکشے میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں
7 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا چوبرجی کے علاقے میں ایک رکشے میں ہوا ہے جس
میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں اور رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
پولیس حکام کےمطابق رکشے کے قریب سے بال بیرنگ ملے ہیں جبکہ واقعے
کی جگہ سے ملنے والے مواد کا معائنہ کیا جارہا ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں ڈیڑھ سےدو کلو بارودی مواد
استعمال کیا گیا۔
دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر
دیا گیا ہے۔
ایس پی سول لائنز کے مطابق رکشے والے کے اپنے ابتدائی بیان میں
کہنا ہے کہ اس نےشیرا کوٹ سےسواری اٹھاکرسمن آباد اتاری،
رکشہ ڈرائیور نےبتایا کہ وہ بیت الخلا جانے کے لیے اترا
تودھماکا ہوگیا۔
کوئی تبصرے نہیں