برطانوی وزیراعظم شادی سے قبل ہی بچے کے باپ بننے جا رہے ہیں






 برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن شادی سے قبل ہی بچے کے باپ بننے جا رہے ہیں۔ 
بورس جانسن کے مشیر نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم کی 32 سالہ گرل فرینڈ کیری سائمنڈ حمل سے ہیں اور جوڑے کے ہاں رواں برس موسم سرگرما کے اختتام سے قبل بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
دلچسپ بات یہ کہ بورس جانسن اور ان کی خود سے 23 سال کم عمر گرل فرینڈ نے تاحال شادی نہیں کی ہے اور وہ رواں برس موسم بہار کے اختتام سے قبل منگنی کریں گے۔
بورس جانسن اور کیری سائمنڈ کے درمیان 2018 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور اس کے بعد دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔
بورس جانسن وہ پہلے برطانوی وزیر اعظم بن جائیں گے جنہیں وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے شادی کیے بغیر گرل فرینڈ سے بچہ ہو گا۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.