’کم عمری میں جسامت پر میڈیا کی منفی رپورٹنگ سے پریشان رہی‘
ہارر ڈراما سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ سے کیریئر کا آغاز کرنے اور اسی سے شہرت حاصل کرنے والی نوجوان اداکارہ 16 سالہ ملی بوبی براؤن نے اعتراف کیا ہے کہ میڈیا نے ان کی جسامت کے حوالے سے منفی رپورٹنگ کی۔
اپنی سولہویں سالگرہ منائے جانے کے بعد ایک دن بعد ہی ملی بوبی براؤن نے طویل انسٹاگرام پوسٹ میں خود سے متعلق میڈیا کی منفی رپورٹنگ اور اس کے ذہن پر پڑنے والے اثرات پر کھل کر بات کی۔
ملی بوبی براؤن نے انسٹاگرام پوسٹ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے متعلق شائع ہونے والی خبروں کی چند شہ سرخیاں اور اپنی پرانی ویڈیوز شامل کیں۔
کوئی تبصرے نہیں