سائنسدانوں نے اپنی تازہ ترین تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ قدرتی ذرائع سے حاصل ہونے والے تیل کے بالخصوص لیونڈرکے پودوں سے بنائے جانے والا تیل انسان کو تندرست و توانا بناسکتا ہے۔
واضح ہو کہ سائنسدان ایک عرصے سے اس بارے میں تحقیقی کام کررہے تھے مگر اب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمنٹل ہیلتھ نے تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ اس تیل سے صنفی قوت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ یہ تحقیقی رپورٹ نارتھ کیرولینا کی لیباریٹری کے سائنسدانوں نے تیار کی ہے۔ اس سے قبل ہونے والی تحقیق میں کہا گیا تھا کہ بہت سے عام قسم کے پودے بھی انتہائی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں اوران میں ای ڈی سی نامی ایک کیمیکل کی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے۔
تازہ ترین رپورٹ شکاگو میں منعقدہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز کے سوویں سالانہ اجلاس میں پیش کی گئی ہے۔ جس کی مدد سے اس حوالے سے ہونے والے پرانے تحقیقی کاموں پر مہر تصدیق ثبت ہوجاتی ہے۔ تحقیقی کام کی نگرانی ڈاکٹر جیفری رامسے نے کی ہے۔ جن کا کہناتھا کہ ادھر کچھ عرصے سے امریکہ اور برطانیہ میں لیونڈرکے پودوں سے تیار ہونے والے تیل طبی مقاصد کیلئے استعمال ہورہے ہیں اور کافی فائدہ مند بھی ثابت ہوئے ہیں۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کیلئے ہیں، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کر لیں۔
کوئی تبصرے نہیں