وہ ایک قدرتی چیزجو آپ کے بالوں کو سفید ہونے دے نہ کبھی گرنے دے

 


کچھ لوگوں کے بال وقت سے پہلے ہی سفید ہوجاتے ہیں اور کچھ کے جلد گر جاتے ہیں لیکن اگرآپ سر میں ناریل کا تیل لگائیں تو اس طرح کے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

ناریل کے تیل میں کاربوہائیڈریٹس، وٹامنزاور منرلز پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ سر کی جلد کے لئے بہت ہی زیادہ مفید ہے اور سر میں موجود خشکی اور روکھا پن کو ٹھیک کرتا ہے۔اگر آپ ناریل کے تیل میں کڑی پتا ڈال کر ابالیں اور اسے سر میں لگائیں تو اس کی وجہ سے بال گرنا بند ہوجائیں گے۔اسی طرح اگر لیموں پانی اور ناریل کے تیل کو ملاکر سر میں لگانے سے بھی بال گرنا کم ہوجائیں گے۔

ناریل کے تیل کو سر میں لگانے سے نمی بخارات بن کر نہیں اڑتی اور سر تر رہتا ہے جس کی وجہ سے بال روکھے اور بے جان نہیں ہوتے۔جن لوگوں کو سر میں بے پناہ پسینہ آتا ہے اگر وہ سر میں ناریل کا تیل لگائیں تو ان کا سر ٹھنڈا رہے گا اور پسینہ آنا بھی کم ہوجائے گا۔

اگرآپ سر میں سفید بالوں کی وجہ سے پریشان ہیں تو رات کو سونے سے قبل ناریل کے تیل کو تھوڑا سا گرم کریں اور اس میں لیونڈر کا تیل شامل کریں۔ اس تیل کے مکسچر کو رات کو سر میں لگائیں اور اگلے دن دھولیں۔آپ اس عمل کو تب تک دہراسکتے ہیں جب تک آپ کو مطلوبہ نتائج نہ مل جائیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کیلئے ہیں، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کر لیں۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.