فارن فنڈنگ کیس کےجلد از جلد فیصلے کا مطالبہ کرتے ہیں، فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ
فارن فنڈنگ کیس کے جلد از جلد فیصلے کا مطالبہ کرتےہیں اگر مطالبات پرعمل نہ
ہواتوہم بھی ہیں اورمیدان بھی ہے۔
ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق
اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیزکانفرنس کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا
فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےقائدین اورنمائندگان نےاےپی سی میں شرکت کی
جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی اورآئینی بحران اورعوامی مسائل
کاحل نکالناناگزیرہے، تمام جماعتوں نےاتفاق کیافوج کےبغیرانتخابات مسائل کاحل ہے،
تمام جماعتوں کوسلیکٹڈوزیراعظم کسی صورت قبول نہیں اور اداروں کادائرہ
اختیارسےتجاوز بھی کسی صورت قبول نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ ازسرنوالیکشن ہماراحتمی معاہدہ ہےجس پرسمجھوتہ نہیں
ہوگا جب کہ ہم فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت اورجلدفیصلہ چاہتےہیں جب کہ الیکشن
کمیشن میں ممبران کےناموں کیلئے3رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے یہ کمیٹی ناموں کوفائنل
کرکےحکومت کیساتھ شیئر کے گی۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہماری شکایت یہ تھی کہ
الیکشن کمیشن کوبےبس کیاگیاتھا، الیکشن کمیشن کےبےبس ہونےکی وجہ سےملک میں ایسی
حکومت آئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک الگ سی پیک اتھارٹی کاقیام غیرضروری ہے،
الگ سی پیک اتھارٹی کاقیام پارلیمانی کمیٹی کےفیصلےکی نفی ہے ہم سی پیک جیسےاہم
منصوبےکومتنازع بنانےکی مذمت کرتےہیں۔
کوئی تبصرے نہیں