ووٹوں کی پرواہ نہیں، غربت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، وزیراعظم



وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کو غربت سے نکالنا ہے، ووٹوں کی پرواہ نہیں ہے غربت کا خاتمہ ترجیح ہے۔
ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ میں پہلی بار خواتین کو حقوق دئیے گئے، ریاست مدینہ میں یتیموں اور بیواؤں کو حقوق دئیے گئے ہیں، ریاست مدینہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ غربت کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں مرتب کررہے ہیں، افسوس ہے عام آدمی ٹیکس دیتا ہے لیکن امیر طبقہ ٹیکس چوری کرتا ہے، آج امیر ٹیکس چوری کرنے کے لیے آف شور کمپنیاں بناتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ غریبوں کے لیے الگ اور امیروں کے لیے الگ نظام تعلیم ہے، گزشتہ دہائی کے دوران امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھا ہے، معاشرے میں تمام سہولتیں امیروں کو ملی ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں ہے، پاکستان میں تین نظام تعلیم رائج ہیں، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں یکساں تعلیم نظام رائج کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کا کشمیر کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 100 سے زائد دن ہوچکے ہیں کشمیر بدترین لاک ڈاؤن کا شکار ہیں، بین الاقوامی برادری معصوم کشمیریوں کا ساتھ دے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت، معیشت کے شعبے میں ترقی کے بے پناہ مواقع ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سمیت اقتصادی اعدادوشمار میں بہتری آرہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.