سی این جی بھرنے کے دوران گاڑی میں دھماکے سے خاتون جاں بحق، بچے زخمی




چارسدہ روڈ پر گاڑی میں گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔

پشاورمیں چارسدہ روڈ پر سی این جی اسٹیشن پر گاڑی میں گیس بھری جا رہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکا ہوا اور گاڑی میں آگ لگ گئی۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ افراتفری مچ گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے میں 3 بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ مقامی افراد اور ریسکیو زرائع نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.