نمرتا کیس: فنگر پرنٹس سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا


نمرتا ہلاکت کیس میں فنگر پرنٹس کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آگیا ہے۔
آصف ڈینٹل کالج کی فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا کیس میں پھندے کے لیے استعمال ہونے والا دوپٹہ اور فنگر پرنٹس کی سر بمہر رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔
نادرا نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فنگر پرنٹس غیر معیاری ہیں، فراہم کردہ فنگر پرنٹس کسی سے بھی میچ نہیں ہوسکے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر فرانزک لیب ہونے کے باوجود فنگر پرنٹس ایک ماہ کی تاخیر سے لیے گئے۔
تمام فرانزک رپورٹس اور بیانات قلمبند ہونے کے بعد عدالتی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، آئندہ ہفتے تک تحقیقاتی رپورٹ صوبائی محکمہ داخلہ کو پیش کردی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.