ناریل کے تیل کو آپ کی جلد، بال اور مسکراہٹ کا مثالی حلیف ہونے کے سبب امتیازی حیثیت حاصل ہے۔ یہ بڑھاپے کو دور کرنے والا، سیاہ حلقوں کو ختم کرنے والا، جلد کو نرمی بخشنے والا اور دانتوں کو سفیدی عطا کرنے والا قدرت کا انمول تحفہ ہے۔
ماہرین کے مطابق ناریل کے تیل کا نمایاں ترین استعمال مندرجہ ذیل طریقوں سے ہوتا ہے:
رات کو سونے سے پہلے استعمال یہ جادوئی روغن انسانی جلد کو غذا فراہم کرنے اور اس کو نرم بنانے کی قدرت رکھتا ہے۔ رات کو سونے سے پہلے چند ناریل کے تیل کے چند قطرے چہرے پر لگانے سے آپ کی جلد صبح سو کر اٹھنے پر نرم، مرطوب اور بارونق ہو گی۔
سیاہ حلقوں کا خاتمہ ناریل کا تیل ”فیٹی ایسڈ” سے بھرپور ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ جلد کو مرطوب اور نرم بنانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ آنکھوں کو سُرخ ہونے اور پپوٹوں کو سُوج جانے سے روکتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن ای جلد کے تلف شدہ خلیوں کے علاج میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ چند قطرے ناریل کا تیل تھوڑے سے روغنِ بادام کے ساتھ ملا کر آنکھوں کے گرد لگانے سے سیاہ حلقوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔
ہاتھوں کی صحت ناریل کا تیل ہاتھوں کی جلد کو مرطوب رکھنے اور ان کی صحت برقرار رکھنے کے واسطے اہم عامل کا کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں وٹامن اے اور ای کے علاوہ اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ چند قطرے ناریل کا تیل لے کر اپنے دونوں ہاتھوں پر مساج کریں، اس سے فوری نتیجہ سامنے آئے گا۔
پلکوں اور بھنوؤں کی دیکھ بھال ناریل کا تیل پلکوں اور بھنوؤں کے بالوں کو غذا فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کو مسکارے کے کسی صاف بُرش کے ذریعے سونے سے قبل پلکوں اور بھنوؤں پر لگائیں تا کہ سونے کے دوران یہ تازہ دم ہو جائیں۔
بالوں کو مونڈنے کے بعد استعمال بلیڈ سے بال مونڈنے کے بعد لگانے والی جو کریمیں بازار میں موجود ہیں وہ کافی مہنگی ہوتی ہیں اور ان میں بہت سے کیمیائی مواد بھی شامل ہوتے ہیں۔ ان کریموں کے بدلے چند قطرے ناریل کا تیل پنڈلیوں اور بغلوں کے نیچے لگانے سے وہاں کی جلد نرم اور ملائم ہو جائے گی۔
پُھولی ہوئی رگوں کا علاج اگر آپ پنڈلیوں پر پُھولی ہوئی رگوں کے مسئلے سے دوچار ہیں تو روزانہ پابندی کے ساتھ تھوڑا سا ناریل کا تیل لے کر اپنی پنڈلیوں پر مساج کریں، یہ اس مسئلے کا قدرتی علاج ہے۔
ناخنوں کی حفاظت ناریل کے تیل کی تھوڑی سی مقدار لگا کر نرم ناخن حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے مساج سے ناخنوں کی نشو نما کا عمل سرگرم ہو جاتا ہے اور ناخنوں کے گرد سخت گلٹیوں کے ابھرنے کو روکا جا سکتا ہے۔
چربی کے جماؤ اور جلد کی پھٹن سے حفاظت ناریل کا ریل خون کی گردش کو فعال بناتا ہے۔ اس کے علاوہ جلد کی تہہ میں جمع ہونے والی چربیوں سے بھی چھٹکارہ دیتا ہے جس سے جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے۔ ناریل کے تیل کو روزانہ جسم کے ان مقامات پر لگائیے جہاں پر پھٹن یا چربی کا جماؤ ظاہر ہوتا ہو۔ اس کے بعد کچھ دیر مساج کیجیے تا کہ تیل جلد کی گہرائی میں پہنچ جائے۔ کچھ ہی عرصے میں آپ کو نمایاں بہتری نظر آئے گی۔
دانتوں کی سفیدی ناریل کا تیل دانتوں کو سفید بنانے میں مددگار ہوتا جب کہ یہ منہ کے مختلف انفیکشن کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔ اس کو بائی کاربونیٹ سوڈے کی کچھ مقدار کے ساتھ ملا لیں تا کہ دانتوں کے لیے ایک قدرتی منجن فراہم ہو جائے جو ہفتے میں ایک یا دو بار استعمال کے نتیجے میں آپ کو سفید دانتوں کا مالک بنا دے گا۔
بالوں کے لیے کنڈیشنر بالوں کو دھونے کے بعد ان پر ناریل کا تیل لگانے سے اُس نقصان کی تلافی ہو جاتی ہے جو کیمیائی مواد پر مشتمل اشیاء سے، دُھوپ سے اور ہیئر ڈرائیر کے استعمال سے بالوں کو پہنچتا ہے۔
ہونٹوں کا لیپ ناریل کا تیل ہونٹوں کے لیپ کا نعم البدل ہے۔ یہ ہونٹوں کی سطح پر مردہ خلیوں سے نجات حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے اور اس کو نرم و چمک دار بنا دیتا ہے۔
مَسّوں کا علاج روزانہ ناریل کے تیل کی کچھ مقدار اپنے چہروں کے اُن مَسّوں پر لگائیے جو یک دم چہرے پر ظاہر ہو جاتے ہیں۔ اس عمل کو ان مسوں کے مکمل طور پر غائب ہو جانے تک دُہرائیے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کیلئے ہیں، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کر لیں۔
کوئی تبصرے نہیں