ناریل کا تیل استعمال کریں اورمتعدد امراض سے جان چھڑوائیں

 


ناریل میں اللہ پاک نے بہت شفاء رکھی ہے، ناریل کا تیل بہت سی خطرناک مسائل سے آپ کو بچا سکتا ہے، جیسے سانس کی بدبو سے نجات پانے کا بہترین قدرتی ٹانک ناریل کا تیل ہے۔ڈینٹل تھراپی کے لئے بھی ڈاکٹر حضرات ناریل کا نسخہ ہی تجویز کرتے ہیں۔

ایک پیالے میں کوکونٹ آئل اور شہد ملا کر ایک محلول تیار کرلیں۔اس محلول کو بالوں میں لگائیں اور 40 منٹ تک لگا رہنے دیں۔بالوں میں چمک، تندرستی لائے گا اور خشکی کو دور مار بھگائے گا۔

تھکے ہوئے جسم اور درد ہوتے ہوئے پاؤں کو فوری آرام دینا مقصود ہو تو ناریل کے خالص تیل کا مساج کریں فوری راحت ملے گی۔

مرغن کھانوں کے ساتھ ناریل کا تیل بھی استعمال کریں توکھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے۔

کھانوں کے ساتھ بنائے جانے والے سلاد کو اس تیل میں تیار کریں، ذائقہ اور صحت ساتھ ساتھ ہوگی۔

ہاتھوں میں نمی کو برقرار رکھنے اور ناخنوں کو مضبوط کرنے کے لئے بھی ناریل کے تیل کا مساج کریں۔

جلد کی تازگی، شگفتگی اور ملائمیت کے لئے بیکنگ پاؤڈر اور کوکونٹ آئل مکس کرکے یہ مساج کریں۔

خواتین کے لئے میک اپ کرنا اگر بہت مشکل کام ہے تو اسے اتارنا اس سے بھی جان جوکھوں کا کام ہے، چہرے پر ناریل کا تیل لگائیں اور کسی گرم کپڑے سے صاف کرلیں، اس کے علاوہ میک اپ کرنے والے برش بھی اس آئل سے دھوئے جاسکتے ہیں۔

آپ چھوٹے ہیں یا بڑے اگر اپنے جسم میں توانائی بڑھانا چاہتے ہیں تو کوکونٹ کھائیں۔

جھریوں سے نجات پانے کیلئے شرطیہ ناریل کا خالص تیل استعمال کریں۔

صحت مند اور خود کوہلکا پھلکا رکھنے کیلئے خالص سرسوں کے تیل میں ناریل کا تیل میں ملا کر مساج کریں۔

کھٹمل کاٹے تو نیند کیسے آئے؟اگر آپ اس سے ہونے والی خارش سے نجات چاہتے ہیں تو یہ تیل بہترین دوا ثابت ہوگا۔

سر میں پائی جانے والی خشکی کے خاتمے کے لئے یہ تیل بہت ہی کارگرثابت ہوتا ہے۔

لکڑی کے برتنوں اور فرنیچر کو چمکدار بنانا چاہتے ہیں تو اس تیل سے فرنیچر اور برتنوں کو صاف کریں۔

اپنے پالتو جانوروں کے بالوں کو بھی یہ تیل لگائیں،ان میں کیڑے نہیں پڑیں گے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کیلئے ہیں، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کر لیں۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.