کراچی کنگز کا پی ایس ایل میں فاتحانہ آغاز، زلمی کو شکست



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کردیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو شرجیل خان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔
پابندی کے بعد کرکٹ میں واپسی کرنے والے شرجیل خان روایتی جارحانہ انداز میں نظر آئے اور حسن علی کو لگاتار دو چھکے لگائے لیکن اسی اوور میں تیسرا چھکا لگانے کی کوشش میں وہ شعیب ملک کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 11 گیندوں پر 19رنز بنائے۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.