بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ



عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں 2 راکٹ آ گرے، راکٹ حملہ ایران کے میزائل حملوں کے تقریباً 24 گھنٹے بعد کیا گیا۔
راکٹ گرنے سے 2 دھماکے ہوئے اور خطرے کے سائرن بجائے گئے،بغداد کے گرین زون میں امریکا سمیت کئی ملکوں کے سفارت خانے موجود ہیں،راکٹ حملےمیں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد عراق میں ایرانی میزائل حملے کے جواب میں امریکی صدر نے مزید اقتصا دی پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی حملے میں کوئی امریکی یا عراقی فوجی ہلاک نہیں ہوا، فوجی اڈے کو معمولی نقصان پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک میں صدر ہوں ایران کوایٹمی ہتھیا رحاصل نہیں کرنے دیں گے۔
ٹرمپ نے ایران کو امن کا سگنل بھی دیا اور کہا کہ امریکا نے داعش کے ابوبکر البغدادی کو ہلاک کیا، داعش ایران کی فطری دشمن ہے، وقت آ گیا ہے کہ مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے کام کیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.