’بحران کے باوجود پاکستان بہتری کی جانب گامزن‘




غیر منافع بخش تنظیم ’آگاہی فاؤنڈیشن‘ نے متعدد ملکی و غیر ملکی تعلیمی اداروں کے تعاون سے پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے تیارہ کردہ ’اسٹیٹ آف فیوچر انڈیکس رپورٹ 2029‘ جای کردی۔
رپورٹ میں پاکستانی حالات کا جائزہ لے کر دیکھا گیا ہے کہ موجودہ وقت کی صورتحال کے تحت پاکستان آئندہ 10 سالوں میں کہاں کھڑا ہوگا۔
یہ اپنی نوعیت کی پاکستان کی پہلی رپورٹ ہے جو ’آگاہی‘ نے دوسری بار جاری کی ہے، اس سے قبل مذکورہ تنطیم نے 2017 میں بھی رپورٹ جاری کی تھی جس میں پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔
تازہ رپورٹ میں گزشتہ 2 سال کے اندر پاکستان میں ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے مستقبل کا نقشہ کھینچ کر ماہرین سے رائے لے کر نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ 2029 تک پاکستان کے معاشی، ماحولیاتی، تعلیمی، کاروباری اور صحت سے متعلق حالات کیسے ہوں گے۔
اس رپورٹ کو تیار کرنے کے لیے تنظیم نے ماہرین اور معاون اداروں کے ساتھ مل کر 32 شعبہ جات کا جائزہ لیا اور ان کے حالیہ رجحانات کو مد نظر رکھ کر پاکستان کے مستقبل کے بارے میں نتیجہ اخذ کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین اور اداروں نے کئی ماہ تک پاکستان میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج، متبادل اور جوہری توانائی کے استعمال, خوراک کی پیداوار، جنگلات کے رقبے، اظہار رائے کی آزادی، جی ڈی پی کی فی کس آمدنی، پیدائش و اموات کی شرح، انٹرنیٹ صارفِین کی تعداد، شفافیت، احتساب و بدعنوانی دہشت گرد حملوں میں ہلاک یا زخمی ہونے والے افراد کی تعداد آبادی میں اضافے، پانی کے بہتر ذرائع، اور غربت کی شرح سمیت تعلیم جیسے شعبہ جات سمیت مجموعی طور پر 32 شعبوں کا جائزہ لیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 32 شعبوں کے جائزے سے ماہرین نے پاکستان کے مستقبل کا نقشہ کھینچا اور 2019 میں رہ کر پاکستان کے 2029 کے حالات بنائے، جن سے اندازہ ہوا کہ پاکستان بحرانوں کے باوجود بہتری کی جانب گامزن ہے اور آئندہ 10 سال میں پاکستان کے حالات حالیہ دور سے بہتر ہوں گے۔
پاکستان اسٹیٹ آف فیوچر انڈیکس کی دوسری رپورٹ میں ملک میں مستقبل میں ہونے والی پیشرفتوں کا ذکر کیا گیا ہے جو آنے والے سالوں میں ملک کی عالمی شناختی پر اثر انداز ہوں گی۔
اس رپورٹ کو مرتب کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والی پرویوش چوہدری کے مطابق مذکورہ رپورٹ کا عام پاکستانی سمجھ نہیں سکے گا کیوں کہ اس رپورٹ میں اعداد و شمار نہیں دیے جاتے بلکہ پیچیدہ نظام کے تحت پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے بات کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ فیوچر آف انڈیکس رپورٹ بتاتی ہے کہ پاکستان بحران کے باوجود بہتری کی جانب گامزن ہے اور آئندہ 10 سال میں پاکستان کے حالات آج کے مقابلے بہتر ہوں گے۔


کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.