سردی کے موسم میں مزیدار مچھلی بنائیں



اکثر خواتین سمجھتی ہیں کہ مچھلی بنانا شاید خاصہ مشکل کام ہے، یہی وجہ ہے کہ گھر میں مچھلی کم سے کم بنائی جاتی ہے۔
تاہم ہم یہاں ہرا مصالحہ مچھلی سالن بنانے کی نہایت آسان ترکیب بیان کریں گے جسے آزما کر آپ اپنے گھر والوں کا دل جیت سکتے ہیں۔

اجزا:

پیاز: 2 درمیانی
لہسن: 4 سے 5 عدد
پانی: حسب ضرورت
ہری مرچ: 10 سے 15
پودینہ: ½ کپ
ہرا دھنیہ: ایک کپ
دہی: ½ کپ
مچھلی: اپنی پسند کی ½ کلو
نمک: ایک چائے کا چمچ
سرکا: 2 چائے کے چمچ
تیل: ½ کپ
میتھی دانا: ½ چائے کا چمچ
رائی دانا: ½ چائے کا چمچ
کڑی پتہ: 7 سے 8
ثابت لال مرچ: 2 سے 3 عدد
زیرہ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر: ¼ چائے کا چمچ
دھنیہ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ
نمک: حسب ذائقہ
کوکونٹ ملک: 3 کھانے کے چمچ
ہرا دھنیہ
ہری مرچ

ترکیب:

گرائنڈر میں پیاز، لہسن اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور گرائنڈ کرلیں۔
دوسری جانب چاپر میں ہری مرچ، پودینہ، ہرا دھنیہ، دہی اور پانی ڈال کر اچھی طرح چاپ کریں۔
ایک پیالے میں مچھلی، پانی، نمک اور سرکا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
بعدازاں اسے چھان کر سائڈ پر رکھ دیں۔
اب کڑاہی میں تیل، میتھی دانا اور رائی دانا ڈال کر مکس کریں، کڑی پتہ اور ثابت لال مرچ ڈال کر ملائیں۔
اب گرائنڈ ہوئی پیاز اور لہسن اس میں شامل کریں کرکے ملائیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر 6 سے 8 منٹ کے لیے پکنے دیں۔
پھر تیز آنچ پر تیل الگ ہونے تک پکا لیں۔
اس کے بعد زیرہ پاؤڈر، ہلدی، دھنیہ پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 2 سے 3 منٹ کے لیے پکائیں۔
دہی اور چاپر ہوا مواد ڈال کر ملائیں، پیالے میں کوکونٹ ملک اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اس کوکونٹ ملک کو بھی سالن میں شامل کریں اور 2 سے 3 منٹ کے لیے پکا لیں۔
پھر مچھلی ڈال کر مکس کریں، پانی شامل کریں اور ہلکی آنچ پر 18 سے 20 منٹ کے لیے پکنے دیں۔
جس کے بعد ہرا دھنیہ اور ہری مرچ سے سجا کر گھر والوں کے سامنے پیش کریں۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.