نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹریشنن اینڈ اکنامکس گلبرگ اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور میں معاہدہ



نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹریشنن اینڈ اکنامکس گلبرگ اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور میں معاہدہ طے پا چکا ہے

۔ صدر ایوان صنعت و تجارت لاہور  اور  ریکٹر ڈاکٹر اعجاز قریشی این سی بی اے نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے
،ایم او یو کے تحت صنعتی اور معاشی سر گرمیوں کو تیز کرنے کیلئے تحقیقی اور تعلیمی اداروں کو اطلاقی سائنسز پر خصوصی توجہ دی جائے گی
ڈاکٹر اعجاز قریشی  نے  کہا کہ وہ  ایسا مرکز بنانا چاہتے ہیں جہاں پی ایچ ڈی اساتذہ کی نگرانی میں نہ صرف صنعتوں کے مسائل کی نشاندہی کی جائے بلکہ اُن کے حل کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائے جاسکیں۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے تحقیق کیلئے مہیا کئے جانے والے فنڈز کو ناکافی قرار دیا اور کہا کہ اکثر و بیشتر یہ فنڈ بھی وقت پر نہیں ملتے جس کی وجہ سے جاری تحقیقی منصوبے بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی اور صنعتوں کے درمیان ٹھوس بنیادوں پر تعلقات استوار کرنے پر زور دیا تاکہ نہ صرف صنعتوں کو جدید بنانے کا عمل شروع کیا جا سکے بلکہ صنعتوں میں یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ کو عملی تربیت کی سہولتیں بھی مہیا کی جاسکیں۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.