آئرن کی کمی کی وجوہات، نقصانات اور علاج



اینیمیا ‘ یعنی آئرن کی کمی کے باعث خون کی کمی کی شکایت ہو جاتی ہے، خون میں موجود لال خلیے کم ہونے کے سبب صحت گرنے لگتی ہے جس سے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکی ماہرینِ غذائیت کے مطابق خون میں موجود ہیموگلوبن (ریڈ بلڈ سیلز) کی کمی کی وجہ سے پیش آ تی ہے، پروٹین پر مشتمل ہیموگلوبن جسم کے پٹھوں میں آکسیجن پہنچانے کا کام کرتا ہے۔
جسم میں وٹامنز اور منرلز کی کمی بھی آئرن کی کمی کا سبب بنتے ہیں، ہیموگلوبن بنانے کے لیے انسانی جسم کو آئرن کی اشد ضرورت ہوتی ہے، اس کی کمی کے باعث جسم میں آکسیجن کی فراہمی متاثر ہوتی ہے جس سے کئی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔
مردوں کے مقابلے میں خواتین میں آئرن کی کمی کی شکایت زیادہ پائی جاتی ہے جسے زیادہ تر ڈاکٹر آئرن سپلیمنٹس تجویز کر کے اس کمی کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
آئرن کی کمی کی علامات کیا ہیں؟
امیریکن سوسائٹی آف ہیماٹولوجی کے مطابق خون میں آئرن کی کمی اینیمیا کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
غذا کا بہت کم استعمال کرنا، اپنی غذا میں گوشت، انڈے اور ہرے پتے والی سبزیوں کا استعما ل نہ کرنا ، خاتون کا حمل میں ہونا۔ معدے کی صحت کا خراب ہونا اور آنتوں کا صحت مند نہ ہونا بھی شامل ہے، ان بیماریوں میں چاہے آئرن کا مناسب استعمال کیا جائے بھی تو آئرن ہضم نہیں ہوتا اور نہ ہی خون میں شامل ہوتا ہے۔
آئرن کی کمی کا خطرہ کن افراد میں زیادہ ہوتا ہے ؟
آئرن کی کمی کسی بھی عمر کے مرد یا عورت میں ہو سکتی ہے ۔
حاملہ خاتون، بہتر غذا کا استعمال نہ کرنے والے افراد، بار بار خون کا عطیہ دینے والے افراد، بچے خصوصاً جن کی پیدائش قبل از وقت ہو، اپنی غذا میں صرف سبزیوں کا استعما ل کرنے والے افراد۔
آئرن کی کمی کا علاج کیا ہے ؟
آئرن کی کمی کا علاج بہتر غذا میں ہے جس میں آئرن اور وٹامن سی کی بھر پور مقدار پائی جائے ، شیر خوار بچوں کو آئرن کی کمی سے بچانے کے لیے ماں کا دودھ بہترین غذا ہے ۔
بھیڑ، مرغی اور گائے کے گوشت کا استعمال کیا جائے، غذا میں پھلیاں، کدو اور اس کے بیج، کشمش و دیگر خشک میوہ جات، انڈے ، مچھلی، دلیہ کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے۔
وٹامن سی سے بھر پور غذائیں جو خون بنانے میں مدد دیتی ہیں۔
پھل جیسے کے مالٹے، انگور، چکوترے، اسٹرابیریز، کیوی، امرود ، اناناس، خرپوزہ، کیلا، پپیتا اور آم کا استعمال کیا جائے ۔
سبزیوں میں بروکولی ، لال اور ہری شملہ مرچ، پھول گوبھی ، ٹماٹر اور ہرے پتے والی سبزیوں کا استعمال بڑ ھا دیں۔


کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.