ہدایات برائے تحریر
ایچ
ٹی وی پاکستان پر اشاعت کے لئے کسی بھی موضوع پر تحریر قابل قبول ہو گی۔
ایسی تحریر قابل اشاعت نہیں ہوگی جو مذہبی و باہمی
منافرت پھیلانے کا سبب بن سکتی ہو۔
عدلیہ، افواج پاکستان، نظریہ پاکستان اور پاکستان کی
سالمیت کے خلاف مواد پر مبنی تحریر ناقابل اشاعت ہو گی۔
اپنی تحریر نو سے بارہ سو الفاظ تک محدود رکھیں تاہم
موضوع کی نوعیت کے لحاظ سے الفاظ زیادہ بھی قابل قبول ہوں گے، نیز کاپی پیسٹ سے
گریز کریں۔
تحریر کی اشاعت کا اختیار ایچ ٹی وی پاکستان ڈاٹ کام کی
مجلس ادارت کے پاس ہے۔ آپ کی تحریر میں جہاں ضروری ہوا مدیران تبدیلی کر سکتے ہیں۔
تحریر کی اشاعت کے بعد اگر ایڈیٹوریل بورڈ کسی بھی وقت
یہ خیال کرے کہ یہ ادارتی پالیسی کیخلاف ہے، تو مجلس ادارت کو تحریر ایڈٹ یا مکمل
طور پر حذف کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
ایسی تحریر جو پہلے کسی آن لائن میگزین یا اخبار میں
شائع نہ ہوئی ہو، ترجیحی بنیادوں پر شائع کی جائے گی۔
تحریر بھجوانے سے قبل پروف ریڈنگ کے ذریعے املا کی
غلطیاں دور کر لیں۔ بصورت دیگر آپ کی تحریر مسترد ہو سکتی ہے۔
مصنف کی شناخت انتہائی اہم ہے۔ قلمی نام سے تحریر شائع
ہو سکتی ہے لیکن ادارے کو اصل شناخت کا علم ضرور ہونا چاہیے۔ گمنام مصنفین کی
تحریریں قابل اشاعت نہیں ہوں گی۔
تحریر کی اشاعت کے لیے مصنف کی تصویر بھی درکار ہو گی۔
خواتین اگر تصویر نہ دینا چاہیں تو ان کے لیے استثنیٰ ہوگا۔
آپ اپنی تحریر ان پیج یا ورڈ فارمیٹ میں بھیج سکتے ہیں۔
تحریر اور تصویر بھیجنے کے لیے اس ویب سائٹ پر دیے گئے
ویب فارم یا ایچ ٹی وی پاکستان کے ای میل ایڈریس کا استعمال کریں۔
کوئی تبصرے نہیں