مارچ میں پاک ایران مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد ہوگا، جنرل قاسم


اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی کمانڈر بریگیڈئیر جنرل قاسم رضائی کا کہناہے کہ مارچ کے مہینے میں پاک ایران مشترکہ بحری مشقیں شروع ہوں گی۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی کمانڈر بریگیڈئیر جنرل قاسم رضائی کا کہنا ہے کہ ایران تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے ہمسایہ ممالک کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدی سفارتکاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اکثر ہمسایہ ممالک کے ساتھ سالانہ سرحدی اجلاس منعقد کئے جاتے ہیں ۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
قاسم رضائی نے کہا کہ 15اکتوبر 2018 کو پاک ایران سرحد کے قریب اسلام دشمن دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایرانی سیکیورٹی فورسز کی رہائی کے لئے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.