سورج گرہن سے متعلق عقائد اور توہمات



سورج گرہن سے کئی توہمات بھی وابستہ ہیں، اس حوالے سے کچھ کہنا ہے کہ سورج گرہن اقتدار منتقل ہونے سمیت عالمی سیاست میں بڑی تبدیلیاں لاسکتا ہے۔
پاکستان کے حوالے سے یہ یاد رہے کہ 1999 میں ہونے والے سورج گرہن کے 2 ماہ کے اندر حکومت گرگئی تھی۔
اس کے علاوہ دیگر عقائد میں خوف کے خیالات شامل ہیں، قدیم چین میں لوف سورج گرہن کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک جگہ جمع ہو کر زور سے چیختے تھے۔
ان کا ماننا تھا کہ ایک بڑا سانپ چاند کھارہا ہے جسے شور کے ذریعے ڈرا کر روکنے کی ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ کچھ کا ماننا ہے کہ سورج گرہن کے دوران حاملہ خواتین کو باہر نہیں جانا چاہیے اور تیز دھار والی اشیا سے دور رہنا چاہیے۔
ان توہمات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ سورج گرہن کے دوران جراثیم آتے ہیں لہذا کھانے پینے کی تمام اشیا کو ڈھک کر یا فریج میں رکھا جاتا ہے۔
ایسے مواقع پر کچھ ممالک میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا جاتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی لوگ زندگی اور موت کا تعلق بھی سورج گرہن سے وابستہ کرتے ہیں لہذا اس موقع پر خصوصی عبادات بھی کی جاتی ہیں اور جانور قربان کرتے ہیں یا صدقہ اور خیرات ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کی مساجد میں نمازِ کسوف بھی ادا کی جاتی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.